ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُڈپی: برہمگری سرکل پر ساور کر کے مجسمے کی نصب کاری سے میونسپالٹی نے کیا انکار

اُڈپی: برہمگری سرکل پر ساور کر کے مجسمے کی نصب کاری سے میونسپالٹی نے کیا انکار

Wed, 31 Aug 2022 19:33:34    S.O. News Service

اُڈپی:31؍اگست(ایس اؤ نیوز) شہر کے برہمگری سرکل پر ساورکر کا مجسمہ نصب کرنے کےلئے ہندو تنظیموں نے اجازت مانگی تھی تو بی جے پی کی اقتدار والی میونسپالٹی نے ساورکر مجسمہ کو نصب کرنےکی منظوری سے انکارکرتےہوئے کورٹ سرکل کو انہی کے نام سےموسوم کرنےکی قرارداد منظور کی ہے۔ 

منگل کو میونسپالٹی کے عام اجلاس میں ہندوتنظیموں کی پیش کش کو پیش کیاگیا تو میٹنگ میں موجود ایم ایل اے رگھوپتی بھٹ نے کہاکہ شہر میں کسی بھی مجسمہ کو نصب کرنے کا موقع نہیں  ہے، اس لئے ساورکر مجسمہ نصب نہیں کیاجائے گا اور برہمگری سرکل کو کانگریس لیڈر عاسکر فرنانڈیز کے نام سےموسوم کرنا طئے کرتےہوئے حکومت کو پیش کش ارسال کی جاچکی ہے۔ چاہے توشہر کے کورٹ روڈ پر واقع سرکل کو ساورکر کے نام سےموسوم کرنے کےلئے حکومت کو پیش کش ارسال  کی جاسکتی ہے۔ رکن اسمبلی کی طرف سے پیش کردہ پیش کش کو کانگریس اور بی جے پی ممبران نے بغیر کسی مخالفت کے متفقہ طورپر منظوری دیتےہوئے قرار داد منظور کی گئی ۔

آزادی کے امرت مہو تسوا کے موقع پر ہندو مہاسبھا نے برہمگری سرکل پر ساورکر کی تصویر چسپاں کی تھی ، جس پر کانگریس اور ایس ڈی پی آئی نے سخت اعتراض جتایا تھا۔ اس دوران ہندوتوا لیڈر یشپال سورنا نے اسی سرکل پر ساورکر کے مجسمےکو نصب کئےجانے کا اعلان کیاتھا اورا س کی منظوری کے لئے عرضی لکھ کر میونسپالٹی سے اجازت طلب کی تھی۔ اب بی جے پی اقتدار والی میونسپالٹی نے منظوری دینے سے انکار کردیاہے۔ اسی دوران اسوسی ایشن فار پروٹکشن آف سول رائٹس(اے پی سی آر) نے شہر کے کسی بھی سرکل کو ساورکر کے نام سےموسوم کرنے کی مخالفت کی ہے۔ اسی طرح  سرکل کو ساورکر کے بجائے امبیڈکر کے نام سے موسوم کرنےکی ایس ڈی پی آئی نے مانگ کی ہے۔


Share: